ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں فوریسٹ مکینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ’فوریسٹ مکینوں کی عدالت ‘ کا اہتمام

منڈگوڈ میں فوریسٹ مکینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ’فوریسٹ مکینوں کی عدالت ‘ کا اہتمام

Wed, 08 Sep 2021 19:07:38    S.O. News Service

منڈگوڈ: 8؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ بھر میں فوریسٹ مکینوں کے مسائل کو حل کرنےکی ایک کوشش کے طورپر 13 ستمبر بروز پیر کی صبح 30-10بجے منڈگوڈ تعلقہ فوریسٹ آفیسر کے ساتھ ’’فوریسٹ مکینوں کے مسائل کی عدالت ‘‘کا اہتمام کیا جائے گا اس بات کی جانکاری تعلقہ ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر شیوانند جوگی نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے دی ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ فوریسٹ حق قانون کے نفاذ اور فوریسٹ محکمہ کی جانب سے فوریسٹ مکینوں کو کئی  مسائل کا سامنا ہے۔ اترکنڑا ضلع میں پہلی مرتبہ  فوریسٹ مکینوں کے مسائل کو حل کرنے کی طرف قدم اٹھایاگیا ہے ، پہلے قدم کے طورپر ’’فوریسٹ مکینوں کے  مسائل کی عدالت ‘‘ کا ضلع ارنیا بھومی حقو ہوراٹ ویدیکے کے صدر رویندر نائک کی قیادت میں اہتمام کیاجانا خصوصیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عدالت کے اہتمام کے لئے فوریسٹ محکمہ کے فوریسٹ آفیسر کو خط لکھا جاچکاہے اور جن فوریسٹ مکینوں کو اپنے مسائل پیش کرنا ہے انہیں 13ستمبر کی صبح 30-10بجے منڈگوڈ فوریسٹ آفیس کے سامنے حاضر رہنےکے لئے کہا گیا ہے۔


Share: